کراچی ، شہر میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 دن کے لئے ایمرجنسی نافذ

جمعہ 12 دسمبر 2014 16:29

کراچی ، شہر میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 دن کے لئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) شہر میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی‘ پولیس نے اہم سڑکوں کو سیکورٹی انتظامات کے تحت بند کرنے کیلئے شہر بھر سے 500 سے زائد کنٹینرز‘ ٹرالرز‘ منی بسیں‘ واٹر ٹینکروں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوسرے روز چہلم حضرت امام حسین ہے‘ 2 دن پولیس کے لئے کڑا امتحان‘ پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی انتظامات کے تحت پولیس ہیڈ کوارٹرز اور اندرون سندھ سے بھی نفری طلب کی گئی تھی جبکہ پولیس نے قیدیوں کو لے جانے والی پریژن وین بھی طلب کی تھی‘ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اگر جلاؤ گھیراؤ یا زبردستی کاروبار بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے کسی بھی علاقے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :