این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق نادرا نے رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی ،
کئی اشخاص نے ڈبل اور کئی نے 6,6 بار ووٹ ڈالے ، جعلی شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالے گئے،رپورٹ ، ہماری باتیں سچ ثابت ہوگئیں، چار میں سے ایک حلقے کی دھاندلی واضح ہوگئی ہے، حامد خان
ہفتہ 13 دسمبر 2014 22:38
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی ،رپورٹ کے مطابق کئی اشخاص نے ڈبل اور کئی نے 6,6 بار ووٹ ڈالے ، جعلی شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالے گئے ۔ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ ہماری باتیں سچ ثابت ہوگئی ہیں اور چار میں سے ایک حلقے کی دھاندلی واضح ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج رشید محمود نے کی عدالت نے سابقہ پیشی پر سات پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی تصدیق کرکے نادرا کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھاان 7 میں سے 5 حلقوں کی رپورٹ نادرا نے عدالت میں جمع کرادی ہے نادرا کی رپورٹ میں پولنگ سٹیشن نمبر 5,6,98,107 اور 110 پر دھاندلی کے ثبوت واضح کردیئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق سٹیشن نمبر 6 میں ایک ایک شخص نے چھ چھ بار ووٹ کاسٹ کیا ہے جبکہ پوگنگ سٹیشن نمبر 98 میں12 افراد نے 2,2بار ووٹ کاسٹ کئے 125صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھ پولنگ سٹیشن پر کل 1254 ووٹوں میں سے 280ووٹ جعلی نکلے ہیں جن کے شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی ہیں اور انگوٹھوں کی تصدیق بھی نہ ہوسکی ہے ان ووٹوں کی کاؤنٹر فائل بھی موجود نہیں ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.