ساہیوال، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں ‘کار ‘نقدی ‘طلائی زیورات اور کارٹن سگریٹ وغیرہ سے ہاتھ دھو بیٹھے

پیر 15 دسمبر 2014 17:00

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں ‘کار ‘نقدی ‘طلائی زیورات اور کارٹن سگریٹ وغیرہ سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کالج میں رشید وغیرہ دو ملزمان نے مستنصرنذیر کی موٹرسائیکل مالیتی 50ہزار روپے چرالی،پرانی بکر منڈی میں نامعلوم ملزمان نے فیاض حسین کے گھر سے تین تولے طلائی زیورات اور نقدی کل مالیتی دو لاکھ روپے ‘ اولڈ سول لائن میں نامعلوم ملزمان نے افتخار احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور20تولے طلائی زیورات کل مالیتی11لاکھ50ہزار روپے ‘ طار ق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فضل احمد کی کارمالیتی 10لاکھ روپے گھرکے باہر سے ، ، 56/5-Lمیں حق نوازوغیرہ نے سگریٹ فیکٹری کے ویئر ہاؤس سے تین لاکھ روپے کے کارٹن سگریٹ چرالئے،ٹبی قاسم میں ریاض وغیرہ ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر طلائی زیورات ونقدی مالیتی 40ہزار روپے چرا لیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :