غیر نصابی سرگرمیاں طالب علموں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وائس چانسلر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری

پیر 15 دسمبر 2014 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔15دسمبر 2014ء ) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر اے شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طالب علموں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کے لئے انتہائی ضروری ہے ہمیں اس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹبال چمپئن شپ کے موقع پر فاتح ٹیم کو انعامات تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری یونیورسٹی کا شمار ایک کامیاب تعلیمی ادارے کے طور پر ہوتا ہے طالب علموں کی کامیابی دراصل یونیورسٹی کی کامیابی میں شمار ہوگی ۔ علاوہ ازیں انٹر ڈپارٹمنثل فٹبال چیمپئن شپ کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ نے جیت لی فائنل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا ۔ فاتح ٹیم کو قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر تاج نے 10ہزار جبکہ رنراپ ٹیم کو 5 ہزار روپے انعام اپنی جیب سے دینے کا اعلان کیا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر اے شاہ نے انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کرانے پر اسپورٹس آفیسر حسن آصف بلوچ اور ایس ڈبلیو او عبدالکلام بلوچ کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :