ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت ،17دسمبر کے احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان،
3روزہ سوگ اور ایک دن کیلئے منہاج یونیورسٹی اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہونگے ‘خرم نواز گنڈا پور وفد امدادی سرگرمیوں کیلئے پشاور روانہ، شعبہ خواتین کی طرف سے شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی، مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی سنیئر عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس،وزرا ء اور رانا ثنا کے بیان کی مذمت
منگل 16 دسمبر 2014 21:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سکول پر حملہ فوج ،پاکستان اور پاکستان کے ہر شہری پر حملہ ہے،دہشت گردوں نے ہماری روحوں کو زخمی کیا ،اب وقت آ گیا ہے کہ بچے کھچے دہشت گردوں اور انکے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سر پرستوں کو چن چن کر ختم کر دیا جائے،آپریشن ضرب عضب کی اہمیت اور ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ،پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ پشاور کے سوگ میں 17 دسمبر کے ملک گیر احتجاج کو موخر کر دیا اور 3دن کے سوگ کا اعلان اور منہاج یونیورسٹی ،ویمن کالج اور تمام سکولز ایک دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اعلان پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سنیئر رہنماء ساجد بھٹی ،جواد حامد، سہیل احمد رضا ،راجہ ندیم بھی موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کا ایک وفد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے ہمراہ پشاور کیلئے روانہ ہو گیا ہے ۔
زخمیوں کی بحالی کیلئے اور ہر ممکن مدد کیلئے اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین آج (بدھ)اسلام آباد میں دعائیہ تقریب منعقد کرے گااور شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔انہوں نے ن لیگ کے وزراء بالخصوص رانا ثناء اللہ کے تنقیدی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ وقت سیاست اور پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ۔شہداء کے لواحقین سے یکجہتی اور ہمدردی کرنے کا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی ایک دہشت گردی تھی اس دکھ کو کبھی نہیں بھول سکتے اسکا بھی حساب لیں احتجاج کی آئندہ تاریخ کا اعلان 3روزہ سوگ کے بعد کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور اپنی نوعیت کی انتہائی قابل مذمت اور گھٹیا ترین دہشت گردی کی کارروائی ہے پاکستان عوامی تحریک دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف ہے ۔سب سے پہلے ڈاکٹر طاہر القادری نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کا اعلان کیا اور خود کش حملوں اور دہشت گردی کے خلاف 600صفحات پر مشتمل فتوی دیا۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو شہید کرنے والوں کا ایجنڈہ کچھ بھی ہو یہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے پوری قوم کو یکسو اور یک جان ہو کر اس کے خلاف لڑنا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.