وفاقی ‘چاروں صوبائی ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے سانحہ پشاور پر یوم سوگ منایا گیا ‘ قومی پرچم سرنگوں رہا
بدھ 17 دسمبر 2014 14:46
پشاور /لاہور /کوئٹہ/کراچی /مظفر آباد/گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وفاقی ‘چاروں صوبائی ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے سانحہ پشاور پر یوم سوگ منایا گیا ‘ قومی پرچم سرنگوں رہا ‘ پرائیویٹ عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ‘ملک بھر کے تمام سکولوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ‘ کاروباری مراکز بند رہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکول پر حملے کے بعد بھر میں فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشک بار تھی ‘ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کی جانب سے سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہا ملک بھر کے سکولوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں دوسری جانب سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ جامعہ پشاور اور انجینئرنگ یونیورسٹی بھی تین دن کیلئے بند کر دی گئی ‘سول سوسائٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب اور شہید ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کیں پشاور سمیت ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہروں میں تاجر برادری نے قوم کے جگر گوشوں کے بچھڑ جانے پر کاروباری سرگرمیاں بند رکھیں سندھ میں مشنری اسکولز کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے کھلے تھے تاہم وہاں شہدا کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا تاہم جامعہ کراچی میں ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.