سانحہ پشاور ،آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں جان بحق ہونے والے طلبا کے حق میں ضلع بھر دیربالا میں مکمل شٹرڈاون،اور احتجاجی مظاہرے،
سرکاری سکول اور کالجز 19دسمبر تک بند رہیں
بدھ 17 دسمبر 2014 20:52
دیربالا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور ،آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں جان بحق ہونے والے طلبا کے حق میں ضلع بھر دیربالا میں مکمل شٹرڈاون،اور احتجاجی مظاہرے،سرکاری سکول اور کالجز 19دسمبر تک بند رہیں۔ گذشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے بدھ کے روز ضلع دیربالا کے مختلف دیر شہر،واڑی،شرینگل،براول ،داروڑہ سمیت پورے ضلع میں بھرپور شٹرڈاون ہڑتال رہا،انجمن تاجران کی جانب سے تمام مارکیٹیں اور بازاریں بند کئے گئے تھے،جس سے تجارتی مراکز میں مکمل سناٹا تھا۔
کلرکس ایسوسی ایشن ،وکلاء نے بھی دفاتر بند کئے اور سیشن آفس کے سامنے ایپکا کے زیراہتمام قرآن خوانہ بھی کی گئی ۔شرینگل اور دیگر علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ ہوا،جبکہ دیر شہرمیں ڈگری کالج،مختلف سکولوں کے طلباء نے صبح سے احتجاجی ریلیاں نکالی،دیرچوک،ڈسٹرکٹ کچہری کے سامنے سیاسی جماعتوں،وکلاء اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.