کیلیفورنیا میں شدید بارشیں ، سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کر دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:27

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بارش کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ، اہم شاہراہوں پر گھٹنوں بدترین ٹریفک جام رہا ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اناہم ہلز میں شدید بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب آگیا ، سیلاب کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا ، مشرقی علاقوں میں سیلاب کے باعث شاہراہوں پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی ہیں ، ہائی وے پولیس اور امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے علاقے کے آمد و رفت کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے -

متعلقہ عنوان :