تمام جماعتوں اور سیاستدانوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، حافظ احمدعلی،
ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ تمام قوتیں اور طبقات مل کر میدان عمل میں آئیں، جے یوآئی کراچی
جمعرات 18 دسمبر 2014 23:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی ،امیر کراچی ڈویژن الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی محمدحماداللہ مدنی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، قاری عبدالحئی شیخ، مولانامشتاق عباسی ودیگر نے عمران خان کی جانب سے دھرناختم کرنے کے اعلان پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے جس کو بھانپتے ہوئے عمران خان نے دانشمندی کا ثبوت دیاہے ۔
یہ بات انہوں نے جے یوآئی کے علاقائی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانامحمدفرحان، سیداقبال علی،غلام دستگیرگجر، غلام صمدانی، ملک علی محمدجاپانی، حافظ بلال، فیضان خانزادہ ودیگر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ دیرآیددرست آید کے مترادف عمران خان نے اچھاکام کیاہے کیونکہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کمزورہورہاتھااور سیاست میں ضد ،انااور ہٹ دھرمی نہیں چلتی ،اس بات کااحساس اب شاید عمران خان کو ہوگیاہے امید ہے اب وہ احتجاجی سیاست کے بجائے ملک وقوم کی خوشحالی اور بہتری کے لئے نرم رویہ اختیارکریں گے اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے اپنی کاوشیں اور کوششیں بروئے کارلائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.