سانحہ پشاور کے بعد قوم نے اتحاد ویکجہتی کا عملی ثبوت پیش کر دیا ،اب حکومت سنجیدہ اور پختہ فیصلے کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ،
عمران خان نے اپنی مثبت سیاست سے ثابت کر دیا وہ سنجیدہ اور قومی لیڈر ہیں ،ملک کو آگے لیجانے کیلئے امن نا گزیر ہے‘ میڈیا سے گفتگو
جمعرات 18 دسمبر 2014 23:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم نے اتحاد ویکجہتی کا عملی ثبوت پیش کر دیا ہے اب حکومت کو سنجیدہ اور پختہ فیصلے کرنا ہونگے ،سانحہ پشاور کے بعد عمران خان نے اپنی مثبت سیاست سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سنجیدہ اور قومی لیڈر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام کرنے والے انسان نہیں بلکہ درندے ہیں ۔(جاری ہے)
اس سانحہ کے بعد پوری قوم متحد ہے ،حکومت اس سانحہ کے پیچھے کارفرما غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی ،اب حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ سنجیدہ اور پختہ فیصلے کرے ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تحر یک انصاف اپنی سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملک اور قوم کے مفاد کو تر جیح دے رہی ہے ۔ عمران خان نے سانحہ کے بعد اپنی مثبت سیاست سے ثابت کیا ہے کہ وہ سنجیدہ اور قومی لیڈر ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کے لئے امن نا گزیر ہے اور پی ٹی آئی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.