پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی ایکسپوسینٹر میں دسویں سالانہ 5روزہ عالمی کتب میلے کاآغاز ہوگیا
جمعہ 19 دسمبر 2014 17:43
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی ایکسپوسینٹر میں دسویں سالانہ 5روزہ عالمی کتب میلے کاآغاز ہوگیا ہے۔پہلے دن متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کتب میلے کادورہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم کے حوالے سے اس طرح کی نمائش کاسلسلہ نہ صرف کراچی بلکہ ملکی اوربین الاقوامی سطح پر بھی ہوناچاہیے تاکہ ہم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کاایک مثبت پہلودنیا بھرکے سامنے پیش کرسکے۔
کتب میلے میں مجموعی طورپر 330 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔اس بین الاقوامی کتب میلے میں ایران، انڈیا، سنگاپور، ملائیشیا، برطانیہ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے پبلشرز سمیت دیگرممالک کے شہرت یافتہ بک سیلرزنے کتابوں کی نمائش میں بھرپور حصہ لیاہے۔(جاری ہے)
پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالد نے کہا کہ اس5روزہ کتب میلے میں لاکھوں افرادکی شرکت متوقع ہے۔
اس میلے میں ہر موضوع پر رعایتی قیمتو ں پر کتابیں دستیاب ہوں گی۔ اس میلے میں تعلیمی پروگرام، ٹاک شوزاور سیمیناربھی ہوں گے اور کئی پبلشرزاپنی نئی کتابوں کی رونمائی بھی کریں گے۔انھوں نے کہاکہ تقریب کے پہلے روزکتب میلے میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ جامعات، کالجوں اور اسکولوں کے طلباوطالبات اورعوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ خصوصا نوجوانوں اوربچوں نے اس کتب نمائش کو بہت پسندکیا اور خواہش ظاہرکی کہ اس طرح کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ گوہر پبلشرزکی جانب سے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.