بزدل دہشت گرد پھانسی گھاٹ پر ’کانپتے‘ اور ’معافیاں ‘ مانگتے رہے
جمعہ 19 دسمبر 2014 22:19
فیصل آباد،کراچی،سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں مشرف اورجی ایچ کیوکوحملہ کیس کے 2ملزمان ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کوسولی پرلٹکادیاگیا،ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ،سکھرجیل میں 2قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ،لاہورمیں 4مجرموں کوآج پھانسی دیئے جانے کاامکان ،مزیدکے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ،سابق صدرپرویزمشرف کاکہناہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے ،مجرموں کوپھانسی دینااچھااقدام ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کوپھانسی دیدی گئی ہے اورسولی پرلٹکائے جانے کے بعدڈاکٹرنے دونوں کی اموات کی تصدیق کردی ہے ،دہشتگردارشدمہربان دسمبر2003ء میں سابق صدرپرویزمشرف پرحملے میں ملوث تھاجبکہ عقیل عرف ڈاکٹرعثمان سرجن جنرل مشتاق احمدبیگ پرقاتلانہ حملے ،پرویزمشرف پرحملے میں ملوث تھااورمارچ2009ء میں لاہورمیں سری لنکاکی ٹیم پرحملے کامنصوبہ سازتھاعقیل عرف ڈاکٹرعثمان شمالی وزیرستان فرارہوگیااس مجرم نے امجدفاروقی گروپ سے مل کرجی ایچ کیوپرحملے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی دونوں مجرموں کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اورآرمی چیف نے رحم کی اپیلیں مستردہونے کے بعدڈیتھ وارنٹ پردستخط کئے تھے ،سولی پرلٹکائے جانے والے دونوں دہشتگردوں کی میتیں ہفتہ کے روزتھانہ آراے بازارراولپنڈی کے سپردکی جائیں گی اورراولپنڈی پولیس میتوں کولواحقین کے حوالے کریگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.