دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے قومی قیادت کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرح کا جذبہ دکھانا ہوگا ‘ سردار حر بخاری
سانحہ پشاور کے بعد قوم نے اتحاد کا عملی ثبوت دیدیا ،اب حکومت کو سنجیدہ اور ٹھوس فیصلے کرنا ہونگے‘ مرکزی رہنما پیپلز پارٹی
اتوار 21 دسمبر 2014 13:25
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے قومی قیادت کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرح کا جذبہ دکھانا ہوگا ،سانحہ پشاور کے بعد قوم نے اتحاد و یگانگت کا عملی ثبوت دیدیا ہے اب حکومت کو سنجیدہ اور ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے ۔
(جاری ہے)
مرکزی دفتر میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید دہشتگردوں کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے کی بجائے وطن واپس آئیں اور انہوں نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ، اگر قومی قیادت دہشتگردی کے خلاف جنگ مین کامیابی چاہتی ہے تو اسے محترمہ بینظیر بھٹوشہید کی طرح کا جذبہ دکھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ، ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہوگا کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک افواج کی پشت پر ہے اب حکومت کو چاہیے کہ وہ کہیں کمزوری نہ دکھائے اور ان درندوں کا قلع قمع کرنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس فیصلے کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.