اسلام آباد ، پشاور میں سرچ آپریشن ، افغان دہشتگردوں سمیت درجنوں مشکوک افراد گرفتار
منگل 23 دسمبر 2014 11:03
اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) اسلام آباد اور پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران افغان دہشتگردوں سمیت درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ افغان دہشتگرد سمیت آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔
مبینہ افغان دہشتگرد سے دستاویزات اور جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں ۔ پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران مزید 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ کارروائی کے دوران مشکوک افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ۔(جاری ہے)
افغان دہشتگرد کو تحقیقات کے لئے حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا، دوسری طرف پشاور کے نواحی علاقے فقیر کلے میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
پشاور کے نواحی علاقے پجگی روڈ پر فقیرکلے میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا اور گھر گھر تلاشی لی اس دوران مقامی لوگوں اور افغان مہاجرین کے کوائف کی تصدیق بھی کی جاتی رہی ۔ سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ایس پی رورل شاکراللہ بنگش کے مطابق آئی جی پولیس کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ فقیر کلے کے اطراف میں بھی مشتبہ افراد ک موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ تلاشی آپریشن کے دوران دھند کے باعث پولیس اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.