مچھ، سانحہ پشاور پر قوم ،فوج کا رد عمل دہشتگردوں کیلئے کھلا پیغام ہے،عامر رند

منگل 23 دسمبر 2014 16:35

مچھ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ایم پی اے کچھی ٹو میر عامر رند نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر قوم اور فوج کی رد عمل دہشتگردوں کیلئے کھلا پیغام ہے معصوم بچوں کی شہادت اسلام اور انسانیت دشمن عناصر کی کارنامہ ہیں بے گناہ معصوم بچوں کو قتل کرنے کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دیے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ کے مقامی صحافی اور قبائلی رہنماء عمران سمالانی مقصود بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کی قتل ظلم کی انتہاء ہے کوئی بھی مذہب معاشرے اس طرح کے گھناؤنی اقدام کی اجازت نہیں دیتی سانحہ پشاور پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج اور عوام کی رد عمل قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کے خاتمے اور ملکی دفاع میں کردار نمایاں ہیں انہوں نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم بچوں کی قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :