ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیداکرکے قیمتوں میں مزید 30روپے اضافہ ،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا،
وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو تحقیقات کا حکم،ایل پی جی کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس آج طلب، کئی علاقوں میں ایل پی جی نایاب ، دن کے وقت 20اور رات میں مزید 10روپے اضافے سے فی کلو 210روپے تک پہنچ گئی ، رکشہ ڈرائیوروں کا قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،کمی نہ کی گئی تو 28دسمبر سے فروخت بند کر دینگے‘ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر زایسوسی ایشن کی دھمکی
منگل 23 دسمبر 2014 20:40
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے بھی عوام کی کھال اتارنا شروع کر دی ، مصنوعی قلت پیداکر کے قیمت مزید 30روپے اضافہ کر دیا جس سے فی کلو قیمت 210روپے تک جا پہنچی ، متعلقہ اداروں نے کارروائی کی بجائے چپ سادھ لی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔
دکانداروں کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے سپلائی محدود کر دی گئی ہے جسکے باعث وہ بھی مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں ۔ سروے کے مطابق گزشتہ روز کئی علاقوں میں ایل پی جی سرے سے ہی دستیاب نہیں تھی جبکہ جن دکانوں پر گیس دستیاب تھی وہاں پر دن کے اوقات میں مزید 20روپے اضافہ ہو گیا جس سے فی کلو قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ رات کے اوقات میں قیمتوں یں از خود 10روپے اضافہ کر دیا گیا جس سے قیمت 210روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.