دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا: وزیراعظم نواز شریف
بدھ 24 دسمبر 2014 11:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) دہشتگردی کے خلاف اقدامات کیلئے سیاسی و عسکری قیادت بیٹھ گئی ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف لولے لنگڑے فیصلوں کاکوئی فائدہ نہیں ، تمام پارلیمانی رہنماﺅں کو سانحہ پشاورتشویش ہے ، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا۔ پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشتگردی کے کینسر کا علاج نہ کیاگیاتوقوم معاف نہیں کرے گی ،موجودہ صورتحال غیرمعمولی اقدامات کی متقاضی ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت اداکی ،قوم ٹھوس فیصلوں کی منتظر ہے اور اب ایسانہیں ہوگاکہ دہشتگرد جو چاہیں کرگزریں ،کچھ عناصر نے ریاست کے خلاف ہتھیار اُٹھارکھے ہیں ۔
اُنہوں نے بتایاکہ معصوم بچوں کا قتل کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ، دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر اکٹھے ہیں ، اگر کسی کو اقدامات پر کوئی اعتراض ہے تو کھل کر بات کریں ،دنیا اور قوم آپ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ، ایسے ایسے سوالات ہوتے ہیں جن کا جواب نہیں ہوتا،جو ملک و قوم کے حق میں صحیح ہے تو وہی فیصلے کرناچاہیں ، ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں ۔(جاری ہے)
اگر اس مرض کے علاج کے لیے کسی پس و پیش کا شکار ہوئے تو یہ قوم کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا، ہمیں ایک ہوکر بھرپور وار کرناچاہیے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.