داعش نے دہشت پھیلانے کیلئے زندہ بچھوؤں کے ذریعے دھماکے شروع کردیئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:03

داعش نے دہشت پھیلانے کیلئے زندہ بچھوؤں کے ذریعے دھماکے شروع کردیئے

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) عراق اورشام میں سرگرم جنگجو گروپ داعش نے دہشت پھیلانے کیلئے سینکڑوں زندہ بچھوؤں میں بم لگا کر دھماکے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں بچھوؤں کو بم لگا کر بستیوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے جہاں قصبوں اور دیہات میں دھماکوں سے مقامی آبادی میں افراتفری اور خوف پھیل جاتا ہے،نیٹو میں کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں کے شعبے کے سابق سربراہ ہمیش ڈی برٹین گورڈن کے مطابق داعش نے بچھوؤں کو اس انوکھے انداز میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بچھوؤں کو کنستر میں رکھ کر مطلوبہ مقام پر کھول دیا جاتا ہے اور یہ ہر جگہ پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں اور یہ کافی زہریلے بھی ہیں مگر اس کا بنیادی مقصد دہشت پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچھو بم زیادہ طاقت کے نہیں ہوتے اور ان سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی نہیں ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :