سانحہ پشاور کی آڑ میں دینی مدارس کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، مولانا سمیع الحق
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کی آڑ میں دینی مدارس کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملک کے پچانوے فیصد مدارس رجسٹرڈ ہیں، حکومت مدارس کی رجسٹریشن کی راہ میں مسائل نہ پید اکرے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک سکول کا واقعہ نائن الیون سے بڑا واقعہ ہے اور سانحہ پشاور کی درپردہ قوتوں کو ثبوت اور شواہد کی روشنی میں بے نقاب کرتے ہوئے سامنے لایا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خود دہشت گرد ہے وہ دہشت گردی کوکیا ختم کرے گا۔ طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان کے وجود کا پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں لیکن حکومت مذاکرات کا موقع گنوا چکی ہے ، 'اگر مذاکرات کو سنجیدہ لیا جا تا تو آج ملک میں امن و امان ہوتا'۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا سمیع الحق نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے اپنے تعلقات کے الزامات کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔
دہشت گردوں کے مقدمات کے فوری ٹرائل کے لیے ملٹری کورٹس کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوجداری عدالتوں کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ موجودہ عدالتی نظام کمزور ہے۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف سول سوسائٹی کے مظاہروں اور ان کی گرفتاری کے احکامات کے حوالے سے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ 'حکومت سے کہا ہے مولانا عبدالعزیز کا مسئلہ ہمارے حوالے کریں،ورنہ دوبارہ لال مسجد کا واقعہ رونما ہوگا'۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.