میاں چنوں،شہر اور گردونواح میں منشیات کے دھندہ عروج پر،پولیس خاموش
ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:54
میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) شہر اور گردونواح میں منشیات کے دھندہ میں ریکار ڈ اضافہ ، پولیس خاموش تماشائی کا رول اداکرنے لگی،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے منشیات فروشوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق علاقہ بستی مسان،جتالہ ٹاؤن،عامر ٹاؤن،محلہ رحمانیہ،الہٰی بخش کالونی،جنڈیالی بنگلہ،50پندرہ ایل خانسر،جراہی ودیگر چکوک اور علاقوں میں منشیات فروش نے اپنا دھندہ خوب چمکارکھا ہے،جس سے نا صرف نوجوان نسل تباہ ہورہی بلکہ منشیا ت فروشوں کے پاس مشکوک افرادکے آنے سے شہریوں میں خوف بھی پایا جاتا ہے،شہریوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کوجب شکایت کی جاتی ہے تو پولیس کے ریڈ کرنے سے قبل ہی پولیس کے کچھ اہلکار جو کہ منشیات فروشوں سے منتھلیاں وصول کرتے ہیں اطلاع کردیتے ہیں جس پر پولیس کے پہنچنے تک منشیات فروش غائب ہوجاتے ہیں،بعد میں منشیات فروش شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھکمیوں سے ڈراتے رہتے ہیں،شہریوں نے ڈی پی او خانیوال،آرپی او ملتان، آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص منشیات کے دھندہ کاسوچ بھی نہ سکے
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.