پی سی بی نے معین خان کو منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا،
چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے نئے ٹیم منیجر مقرر، معین خان بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ جائینگے ، پی سی بی
ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا ، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے نئے منیجر مقرر ،معین خان بطور چیف سلیکٹر ٹیم کے ساتھ کام کرینگے ، معین خان نے منیجر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی صورت میں چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے دھمکی بھی دی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کردیا،معین خان اب صرف چیف سلیکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا منجر مقرر کردیا ہے نوید اکرم چیمہ بطور چیف سیکرٹری پنجاب کے طور پر کام کررہے تھے ۔
شہریار خان متعدد بار یہ کہہ چکے تھے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی شخص دو عہدے نہیں رکھ سکے گا، معین خان پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور منیجر اور چیف سیلکٹر کام کررہے تھے ،لیکن اب وہ صرف چیف سیلکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معین خان نے عہدے سے ہٹائے جانے پر چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ معین خان بطور چیف سیلکٹر ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.