پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے کارکن ملک میں بڑی تبدیلی کیلئے امام خمینی کے منتظر ہیں،
پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ملک میں کوئی قیادت نہیں، کوئی پارٹی نہیں، قیادت کا فقدان ہے کوئی قائد ہی نہیں،ہرا سائیں
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے کارکن ملک میں بڑی تبدیلی کیلئے امام خمینی کے منتظر ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں شمعیں روشن کرتے وقت پارٹی کے معمر رکن رانا اکبر المعروف ہرا سائیں نے لڑکھڑاتے اور کپکپاتے ہونے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ملک میں کوئی قیادت نہیں۔
کوئی پارٹی نہیں، قیادت کا فقدان ہے کوئی قائد ہی نہیں، اللہ تعالیٰ اس ملک میں امن و امان قائم رکھے، ہم صرف امن کی بھیک مانگتے ہیں جو مفادات کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ہرا سائیں کا کہنا تھا کہ پچھلے دور میں پارٹی اور کارکنوں کا ستیاناس کر دیا ان کے ساتھ کھڑے ایک کارکن نے آصف علی زرداری کا نام لیا تو ہرا سائیں نے اسے ٹوک دیا اور کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی غرض نہیں، ہمیں صرف بھٹو صاحب سے غرض ہے ہم بھٹو صاحب کے سپاہی ہیں جب تک سانس چل رہی ہے تب تک ملک اور بھٹو صاحب کیلئے دعا کرتے رہینگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.