صوبائی ،الطاف حسین کا لال مسجد گرانے کا بیان ایک سازش ہے، مولانا خلیل احمد
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:26
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام( نظریاتی) پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے مولانا خلیل احمد مخلص نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت الطاف حسین کا یہ کہنا کہ اسلام آباد کے لال مسجد کو گرانا چاہئے ان طاقتوں کی ترجمانی کر رہی ہے جو دنیا بھر میں اسلام ، دینی مدارس اور مساجد کو اپنے لئے اور دنیا کے لئے خطرہ سمجھ رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ پشاور کے آفسوس ناک واقعہ پر نہ صرف مسلمان بلکہ پوری انسانیت کو درد ملا ہے مگر آیا اس واقعے کی آڑ میں مساجد کو گرانے کی بات کرنا کس طرح ظلم اور اسلام دشمنی ہے ۔
دینی مدارس جو اسلام کے قلعے ہیں ان کے خلاف زبان پر بات لانا ظلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 67سال گزر گئے مگر آج بھی ایک آئین اور دستور ہونے کے باوجود ہمارے حکمران عدالتی سسٹم سے نالاں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو امن کے حوالے سے جو خطرات لاحق ہیں ان کے لئے اگر سپیڈی ٹرائل کورٹس بنائے جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
مولانا خلیل احمد نے کہا کہ الطاف حسین آج جن باتوں کا اعادہ کر رہے ہیں وہ ان کے جماعت اور خیالات کی تر جمانی کر رہی ہے کبھی مارشل لاء کو دعوت دینا ، کبھی نئے صوبوں کی بات کرنا اور کبھی مساجد کو گرانے کی بات کر کے پشاور کے واقعہ کو متنازغہ بنانے کی ایک ناکام کوشش ہے اس واقعہ کے حوالے سے پاکستان میں سیکو لر اور بے دین لوگوں کا مساجد اور مدارس کو بد نام کرنا ایک ہی کڑی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.