دہشت گردی سے ملک کا بیڑا غرق ہوا ہے مگر اس سے زیادہ نقصان رشوت خوری سے ہورہا ہے،ممتاز بھٹو
اتوار 28 دسمبر 2014 18:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا کہ یہ زرعی ملک ہے یہاں کی ترقی و خوشحالی زرعی پیداوار میں سمائی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے زرعی شعبے کی بہبود کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے زرعی ادویات،بیج اور کھاد کی قیمتیں ہمیشہ آسمان سے باتیں کرتی رہی ہیں جبکہ زرعی پیداوار کی قیمت انتہائی کم رہی ہیں جس کے نتیجے میں میں ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 80فیصد زراعت سے وابسطہ لوگ آج شدید مالی نقصان برداشت کرتے ہوئے دیوالیہ پن کا شکار ہے جس سے ملکی معیشت کو بھی زبردست دھچکہ لگ رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں گنے،دھان سمیت دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں کم کر کہ کاشتکار اور ہمارے طبقے سے ظلم کیا گیا ہے یہ تمام معاشی نقصان حکمران اور تاجر طبقے کا آپس میں گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے اس لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زرعی شعبے سے ہونے والی ناانصافیوں کا فوری ازالہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.