حافظ آباد،ڈاکوؤں نے باوردی پولیس اہلکار کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا،

زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا

پیر 29 دسمبر 2014 15:39

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) حافظ آباد میں ڈاکوؤں نے باوردی پولیس اہلکار کو لوٹ لیا، مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ حافظ آباد کے علاقے ٹھٹھہ گارہ کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اہلکار محمد بوٹہ اپنی ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیکر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی۔ پولیس اہلکار محمد بوٹہ نے ملزمان کیساتھ مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :