سندھ اسمبلی،ایم کیو ایم نے ٹمبر مارکیٹ واقعے پر تحریک التوا، سانحہ پشاور اور مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کیلئے قرارداد جمع کرادی ،
کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کیلئے بل بھی جمع کرادیا
پیر 29 دسمبر 2014 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ نے ٹمبر مارکیٹ واقعے پر تحریک التوا، سانحہ پشاور اور مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد اور کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کے لئے سندھ اسمبلی میں بل جمع کرادیا۔پیر کو سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے ٹمبر مارکیٹ واقعہ پر تحریک التوا، مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کے لئے قرارداد اور کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کے لئے بل کا مسودہ سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کے دفتر میں جمع کرادیا۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور میں پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر بھی قرارداد مذمت جمع کرائی ہے،جب کہ سندھ اسمبلی میں ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ اور حکومتی لاپرواہی کے معاملات اٹھائیں گے، اس کے علاوہ ایک بل بھی جمع کرایا گیا ہے جو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے سے متعلق ہے۔
اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارا لحسن نے کہاکہ خودساختہ اسلام کے علمبردار مولوی عبدالعزیز کے نفرت آمیز اور دھمکی آمیر بیان پر قرارداد مذمت جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کی آگ اگر سازش ہے تو اس کی ذمے دار حکومت ہے۔ رکن سندھ اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ خالد احمد نے کہا کہ کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ایک گمشدہ اور نااہل شخص ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ اورحکومتی لاپرواہی کے معاملات اٹھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.