چیئرمین اوگرا نے وزارت قانون کی اجازت کے بغیر کرپشن مقدمات میں وکلاء پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے نچھاور کردئیے،
قومی خزانے کو بیدردی سے نقصان پہنچانے پر چیئرمین اوگرا کیخلاف انضباطی و تادیبی کارروائی کی جائے، رپو رٹ
منگل 30 دسمبر 2014 13:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) وزارت قانون و انصاف سے اجازت لئے بغیر اوگرا چیئرمین کی طرف سے وکلاء کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر آڈٹ رپورٹ میں شدید اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی خزانے کو بیدردی سے نقصان پہنچانے پر چیئرمین اوگرا کیخلاف انضباطی و تادیبی کارروائی کی جائے۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔
30دسمبر 2014ء“ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق چیئرمین اوگرا نے ایڈووکیٹ افتخار گیلانی کو ایس ایم سی کیس میں 38 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے ہیں کہ وہ 50 ہزار سے زائد کسی وکیل کو فیس ادا کرنے سے پہلے این او سی ضرور حاصل کریں۔ سپریم کورٹ نے اوگرا کیس میں بھی وکلاء کو بھاری فیسیں دینے کو غیرقانونی قرار دے رکھا ہی۔(جاری ہے)
اس کیس میں اکرم شیخ کو پچاس لاکھ روپے فیس ادا کی گئی تھی۔
نئے چیئرمین اوگرا سعید خان نے اپنی پیشرو کے غیرقانونی اقدامات کو مات دیتے ہوئے کرپشن کی ان گنت مثالیں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افنان کنڈی کو 43 لاکھ 50 ہزار روپے اور سلمان اکرم راجہ کو 52 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے گئے۔ فضل کریم کنڈی کو 5 لاکھ روپے‘ کاشف حمید ایڈووکیٹ کو 2 لاکھ 47 ہزار‘ ایڈووکیٹ خواجہ رشید کو 5 لاکھ 50 ہزار‘ راجہ محمد اکرم ایڈووکیٹ کو 22 لاکھ روپے ادا کئے ہیں جبکہ باقی رقم وکیلوں کے اسسٹنٹ کو فراہم کی گئی ہے۔ یہ تمام رقوم اوگرا میں جاری کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے دی گئی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے ذاتی پسندو ناپسند کی بناء پر اور کرپشن کو چھپانے کیلئے قومی خزانے کا منہ کھول کر من پسند افراد پر قومی دولت نچھاور کردی ہے۔ ترجمان اوگرا نے اس اہم سوال پر جواب دینے سے معذرت کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.