اسلامی یونیورسٹی میں فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کی تقریب (کل )ہو گی

جمعرات 1 جنوری 2015 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) فیصل مسجد اوراس سے متصل اسلامی یونیورسٹی کے یونٹس کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کیمپس میں3:00بجے سہ پہر علامہ اقبال آڈیٹوریم میں (آج) منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کا کام خادم لحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی تعاون اور پاکستان میں رائل سعودی سفارتخانے کی کاوش اور سرپرستی میں شروع ہو رہا ہے۔ صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدراویش کی خصوصی دعوت پرتقریب میں پاکستان میں سعودی سفارت خانہ ، وزارت مذہبی امور کے سینئر اہل کار، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔