فاروق ستار نے دہشت گردی کیخلاف ترمیمی بلوں کا مکمل کریڈٹ اپنے قائد الطاف حسین کو دیدیا،
مذہبی قیادت فتویٰ دے کہ خودکش حملے حرام ہیں اور مالی اعانت کرنے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں،مسجد ضرار بنانے والوں کی سرکوبی کی جائے،اسمبلی میں مطالبہ
پیر 5 جنوری 2015 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دہشت گردی کیخلاف ترمیمی بلوں کا مکمل کریڈٹ اپنے قائد الطاف حسین کو دیدیا اور کہا ہے کہ مذہبی قیادت فتویٰ دے کہ خودکش حملے حرام ہیں اور مالی اعانت کرنے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں،قومی ایکشن پلان کو دہشت گردی کے خلاف قانون کا حصہ بنائیں،مسجد ضرار بنانے والوں کی سرکوبی کی جائے۔
پیر کو قومی اسمبلی کی اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پوری قوم کیلئے خوشی کا لمحہ ہے کہ آج ہم اکٹھے ہوگئے ہیں،پشاور کا واقعہ قومی سلامتی کیلئے خطرے کی صورت میں سامنے آیا ہے ،ایم کیو ایم گزشتہ10سالوں سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف ساری لیڈرشپ کو ایک صفحہ پر آنا ہوگا،اگر نہ آئے تو خطرے کی گھنٹی بج جائے گی،2004ء میں الطاف حسین نے تحریک طالبان کے خلاف آواز اٹھائی،الطاف حسین نے بہت پہلے خطرے کی گھنٹی بجائی اور اس بل کے اسمبلی میں آنے کا سہرا الطاف حسین کے سر پر ہے،اگر بہت پہلے نیشنل ایکشن پلان بناتے تو سانحہ پشاور کو روک سکتے تھے،خوشی کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمارا اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ یہ جنگ ہماری ہے،آج تمام قوتیں متحد ہوگئی ہیں،تمام پارلیمنٹیرین سانحہ پشاور کے شہداء کی روحوں کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں،پوری قومی لیڈر شپ متحد ہے اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کیا جارہا ہے،ہم نے احساس کیا کہ یہ آج کے پاکستان کے سب بڑے دشمن ہیں،جناح کے دشمن ہیں،یہ غیر معمولی حالت اس وقت بھی پیدا ہوئی تھی جب جی ایچ کیو،امام بارگاہوں،مسجدوں اور بازاروں پر حملے ہوئے تھے،10سال پہلے اگر ان سب دشمنوں کے خلاف کارروائی ہوتی تو ہم قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جاتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.