کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے

بدھ 7 جنوری 2015 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کے پرنسپل کے آفس کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان کے فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے طلباء و طالبات کوہدایت کی جاتی ہے کہ فارم کے ساتھ ضروری کاغذات بمعہ مجوزہ فیس فوری طور پر ڈی ایم ای ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائیں مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے امتحانی فارم کی پذیرائی نہ کی جائے گی۔