انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ریموٹ ایریاز میں این جی اوز سے مدد لی جائے،مہم کے دوران پولیو ٹیموں میں خواتین ورکرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر سکھرون
ہفتہ 10 جنوری 2015 14:16
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ریموٹ ایریاز میں این جی اوز سے مدد لی جائے اورمہم کے دوران پولیو ٹیموں میں خواتین ورکرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور ٹرانززٹ پوائنٹس کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نا رہ سکے ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھرون عبدالغفارسومرو نے سکھر ضلع میں19 جنوری سے 21 جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت، پولیس، سوشل ویلفیئر ، محکمہ تعلیم ، مقامی سماجی تنظیمیں ، علماء کرام اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران بھرپور تعاون پیش کریں اس قومی کاز کے لیے ہم سب کو مل کر تما م والدین میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کوسو فیصد کامیاب بنانے کی سخت ضرورت ہے پولیو مہم کے دوران ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی مدد بھی حاصل کی جائے گی انہوں نے سوشل ویلفیئر ، محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کے دورا ن عملے کو مقرر کرنے کے لیے اقدامات کریں جبکہ مقامی سماجی تنظیموں کو پابند کیا جائے کہ وہ مہم کے دوران مکمل تعاون کریں انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ مہم کے دوران اپنے ذمہ دار افراد کو متعین کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر علاقے کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ٹیموں کی حفاظت کے انتظامات کیے جائیں گے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھرون نے پولیو مہم کے دوران افسران ،فوکل پرسن اور ٹیموں کے ارکان کو تعلقہ صالح پٹ، اروڑ،راہوجہ ، باگڑجی اور دیگر دورافتادہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.