مالیکیولر میڈیسن پر پانچواں بین الاقوامی سمپوزیم پیر سے جامعہ کراچی میں ہوگا ،

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد سمپوزیم کا افتتاح جبکہ پروفیسر محمد قیصر ،پروفیسر عطا الرحمن خصوصی شرکت کرینگے

ہفتہ 10 جنوری 2015 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ کے موضوع پر 4 روزہ پانچواں بین الاقوامی سمپوزیم کم ٹریننگ کورس (12 سے 15 جنوری) پیرسے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں شروع ہو رہاہے جس میں30 ممالک کے100 سے زائد سائنسدانوں اور محققیں کی شرکت متوقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے جمعہ کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں سمپوزیم کی انتظامی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی اس بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کررہا ہے جس کا مقصد مالیکیولر میڈیسن کے شعبے میں دنیا بھر سے ماہرین کو نہ صرف یکجا کرنا ہے بلکہ ان کے تجربات و معلومات سے استفادہ بھی کرنا ہے تاکہ متعلقہ شعبہ میں ترقی کی رفتار تیز تر ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاسمپوزیم کی افتتاحی تقریب پیر کو صبح 09:00 بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی، اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر مختار احمد سمپوزیم کا افتتاح کرینگے جبکہ تقریب میں شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن بھی خصوصی شرکت کرینگے، جبکہ جامعہ کراچی کی سائنس فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر سیدعابداظہر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگی۔

انھوں نے کہا سمپوزیم پلینری لیکچرز، پوسٹر پریزنٹیشن اورمالیکیولر میڈیسن پر بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدانوں کے لیکچرز پر مشتمل ہے، جبکہ اس سمپوزیم کا تربیتی کورس مالیکیولر میڈیسن اور امراض کو سمجھنے کے حوالے سے اس کے ستعمال سے متعلق قائم ہونے والے تصورات کا احاطہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :