عمران خان جذباتی آدمی ہیں ،شادی کی مبارکباد دیتا ہوں ،سیدخورشید شاہ،
فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے ، ملکی سیاست بہتر ہوگی تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہوگی ،آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا،اپوزیشن لیڈر
ہفتہ 10 جنوری 2015 21:50
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان جذباتی آدمی ہیں ،شادی کی مبارکباد دیتا ہوں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے ملکی سیاست بہتر ہوگی تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہوگی آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا۔ میڈیا سے بات کر تے ہو ئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران کو کنٹینر کی سیاست سے سبق حاصل کر نا چاہیے ، عمران خان جذباتی آدمی ہیں ، اللہ انہیں اپنے حفظ امان میں رکھیں، میں نے بھی دو شادیاں کی میری دونوں بیویاں میرے ساتھ رہتی ہے ۔
خورشید شاہ نے کہاکہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے،بلاول بھٹو نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے کہا تھا کہ اپنا چہرہ بچایا ہے مگر اپنی ناک کٹوا دی ہے، پاکستان ہمارا چہرہ اور پارٹی ہماری ناک ہے۔(جاری ہے)
، دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان ہوا ،ہمیں فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہم کب تک موم بتیاں چلاتے رہے گے، ملکی سیاست بہتر ہو گی تو ملک کی معیشت بھی بہتر ہو گی۔
پنو عاقل میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حکمران جماعت بن کر ابھرے گی اور وزیراعظم میں بنوں گا کیونکہ موجودہ دور حکومت کو بحران سے نکالنے میں مرکزی کردارادا کیا ہے نوازشریف دو تہائی اکثریت سے منتخب ہوئے لیکن دھرنوں سے ان کے ہاتھ ٹھنڈے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فوجی عدالتوں کی حامی بھری ہے، ملک میں سیاسی حالات کی بہتری سے معیشت بھی بہتر ہوگی جبکہ تمام صوبوں کو 18 ویں ترمیم کے بعد برابری کے حقوق حاصل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.