پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

جمعہ 16 جنوری 2015 23:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، ڈاکٹر عابدہ طاہرانی وائس چانسلر کی کیمپ آفس پہنچیں تو جامعہ سندھ کے افسران، اساتذہ اور دیگر ملازمین نے ان کا شاندار استقبال کیا پھول نچھاور کیے اورڈھول شہنایاں بجاکر خوشی کا اظہار کیا، نگراں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی نے کیمپ آفس پہنچ کر وائس چانسلر کا چارج پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کے سپرد کیا، ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے یونیورسٹی کے افسران، اساتذہ اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے تعاون سے یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹی بنائیں گی تعلیمی و تحقیقی شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور یونیورسٹی میں پرامن تعلیمی عمل جاری رکھا جائے گا، وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ سندھ کی تعلیمی فروغ اور اسے بہترین رینکنگ دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جامعہ میں ہر کام میرٹ کے مطابق سرانجام دیا جائے گا اور ملازمین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چار برسوں میں یونیورسٹی کے اندر تحقیقی کلچر کو فروغ دلاکر بہترین تعلیمی ماحول پیدا کریں گی تاکہ اس عظیم مادرعلمی کو ترقی کی منزل کی طرف گامزن کیا جاسکے اور یہاں پڑھنے کیے لیے آنے والے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دیا جاسکے، اس موقع پر جامعہ کے افسران غلام مرتضیٰ سیال، سید سجاد حسین شاہ،ساجد قیوم میمن، محمد معشوق صدیقی، عبدالمجید پنہور، غلام نبی کاکا، نادر علی مغیری، ندیم بٹ، صوفی اختر حسین، میاں علیم پاشا، فیصل مغل جبکہ اساتذہ ڈاکٹر عرفانہ ملاح، پروفیسر امر سندھو، پروفیسر رابیعہ میمن، پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان، پروفیسر ڈاکٹر انور خان پٹھان، ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹر ڈاکٹر حماداللہ کاکیپوٹو، محمد نواز ناریجو، ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، ڈاکٹر غلام علی جاریکو، ڈاکٹر یاسمین اقبال، ڈاکٹر خالدہ جمالی، ڈاکٹر قمر جہاں مرزا، پروفیسر غلام حسین خاصخیلی، پروفیسر اقبال قاضی، پروفیسر فہمیدہ میمن، ڈاکٹر آزاد قاضی اور دیگر نے وی سی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :