نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،ڈاکٹر عشرت العباد،
جہالت کے خاتمے ، تعلیم عام کرنے اور اطلاعات کے حصول و رسائی میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،گورنر سندھ کا یوتھ کنونشن 2015ء سے خطاب
ہفتہ 17 جنوری 2015 22:04
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں جہالت کے خاتمے ، تعلیم عام کرنے اور اطلاعات کے حصول و رسائی میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایف ٹی سی آڈیٹوریم میں یوتھ پارلیمنٹ اورحکومت سندھ کے محکمہ امور کھیل اور نوجوانان کے زیر اہتمام "یوتھ کنونشن2015 " بعنوان "امیدیں اور چیلنجر"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان معاشرے میں مسائل کی نشاندہی کریں یقین دلاتا ہوں میں آپ کے ساتھ چلوں گا اور جو ہوسکے گا کرنے کی کوشش کروں گا یہ ہمارے دین کی بھی تعلیم ہے کہ برائیوں کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی اونر شپ دیں۔(جاری ہے)
کنونشن سے سینیٹر عبدالحسیب خان ، رکن صوبائی اسمبلی ناصر حسین شاہ، مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز لئیق احمد، سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، معروف سماجی کارکن انصار برنی نے بھی خطاب کیا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان جو یوتھ پارلیمنٹ کے چیف پیٹرن بھی ہیں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جسے ہم سرمایہ بنائیں گے۔ ہمارے یہاں ترقی کی گنجائش بہت ہے ۔نوجوانوں کی وجہ سے ہمیں پر امید ہونا چاہیے جو کہ وقت پڑنے پر ملک کے لیے جان دینے اور مشکلات میں کام کرنے کا حوصلہ اور عزم رکھتے ہیں۔ اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئرمین رضوان جعفرنے سال دوہزار چودہ میں پاکستان کے نام کامیابیوں کا سہرا باندھنے والے ان نوجوانوں کے لیے جنھوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ایک پریزنٹیشن پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہری کی یہ نوجوان 2015میں بھی اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.