کراچی کی 60فیصد کچی آبادیوں میں دہشت گردوں کا راج
اورنگی ٹاوٴن،اتحاد ٹاوٴن،سہراب گوٹھ ،ملیر ،لانڈھی ،،منگھوپیر اور دیگر کچی آبادیوں میں دہشت گرد آزادانہ طور پر سرگرمیوں میں مصروف
بدھ 21 جنوری 2015 19:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) کراچی کی 60فیصد کچی آبادیوں میں دہشت گردوں کا راج ،کنواری کالونی ،بلدیہ ٹاوٴن،اورنگی ٹاوٴن،اتحاد ٹاوٴن،سہراب گوٹھ ،ملیر ،لانڈھی ،منگھوپیر اور دیگر کچی آبادیوں میں دہشت گرد آزادانہ طور پر سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔اس سلسلے میں تنظیم Intitiatorکے رانا آصف نے بتایا کہ کراچی شہر کی صورت حال وزیرستان سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔
شہر لسانی ،مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہے ۔کبھی تاجروں تو کبھی کراچی کے الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور وطن کارڈ کے حصول پر احتجاج ہوتا ہے اور کبھی ناموس رسالت ریلیاں نکلتی ہیں ۔ایک کمیونٹی کا زخمی یا بیمار دوسرے کمیونٹی کے اسپتال میں نہیں جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں سیاسی جماعتوں کو مسلح گروہوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔(جاری ہے)
سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔
جرائم پیشہ افراد ان کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں جہاں جرائم پیشہ افراد پناہ لے رہے ہں وہاں سے اسلحہ اور جرائم پیشہ افراد کو پکڑا جارہا ہے ۔جبکہ منگھوپیر لیاری ایکسپریس وے ری اسٹیبلشمنٹ پراجیکٹ دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم مدارس کے سروے کررہے ہیں ۔اس دوران مدارس کا نصاب بھی دیکھا ہے ۔کیماڑی میں کینٹ اسٹیشن ،ڈرگ روڈ اور چنیسر گوٹھ کے مقدمات پر لوگ ٹرین سے اترکرقریبی کچی آبادیوں میں نکل جاتے ہیں ۔یوسف گوٹھ ،تاج کمپلیکس ،عائشہ منزل ،الکرم اسکوائر ایسے پوائنٹس ہیں جہاں سے باہر آنے والے مسافر بنا کسی ڈر خوف کے علاقوں میں داخل ہوجاتے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.