
ماڈل اور اداکار مومل خالد کار حادثے کا شکار،ان کے منگیتر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے
جمعرات 22 جنوری 2015 15:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) ماڈل اور اداکار مومل خالد گذشتہ رات ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں جب کہ ان کے منگیتر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مومل خالد اپنے منگیتر کے ہمراہ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی۔
(جاری ہے)
حادثہ میں مومل خالد کے منگیتر موقع پر ہی انتقال کر گئے جبکہ مومل خالد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی تک آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مومل خالد کی حالت کافی تشویشناک ہے حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ گاڑی کا ایک طرفہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ واضح رہے کہ مومل خالد بہت سے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ٹک ٹاکرسامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج
-
نامور اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار انورعلی انتقال کر گئے
-
علیزے شاہ کا اداکاری بیزاری کا اعلان ، بس بہت ہو گئی اب اور خود کو اذیت نہیں دے سکتی
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
-
معروف ناول نگار، ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا کی سالگرہ منائی گئی
-
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
-
بھارت،آشنا سے شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
فردوس جمال نے ماضی کے مشہور فلمی اداکارشاہد کو ایکٹرماننے سے انکارکردیا
-
کئی بارمطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.