ٹک ٹاکرسامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

پیر 1 ستمبر 2025 19:45

ٹک ٹاکرسامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون سمیہ حجاب نے الزام لگایا ہے کہ ملزم حسن زاہد کئی روز سے ان کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالتا رہا۔

(جاری ہے)

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے پولیس کو بتایا کہ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے ملزم نے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور کھلے عام بدلہ لینے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی جو انہوں نے پولیس کے حوالے کردی اور ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دے دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔