وزیراعلی شہباز شریف کے گڈگورننس اور میرٹ کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا ، ہارون احمد سلطان بخاری
جمعہ 23 جنوری 2015 20:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) پنجاب کے وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے گڈگورننس اور میرٹ کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر صوبے کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام افسران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام محکمے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
محکمے کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اورجنوری سے مارچ کے دوران پولیو وائرس ایکٹو ہو جاتا ہے اسلئے جنوری سے مارچ میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کی مہم میں بھی تمام اضلاع کی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے بتایا کہ خادم پنجاب گرین روڈ کے تحت صوبے میں کل 10426 کلو میٹر سڑکیں مرمت اور تعمیر کی جائیں گی جبکہ 73619 کلو میٹر سڑکیں مختلف اضلاع میں تعمیر ومرمت کی جائیں گی ۔ صوبے میں دس فٹ چوڑی سڑکوں کو بارہ فٹ چوڑا کیا جائے گا اور مستقبل میں تعمیر ہونے والی تمام سڑکیں بارہ فٹ چوڑی ہوں گی۔ا نہوں نے بتایا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بقا پر اس سال ریکوری کو مزید بڑھایا جائے گا اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے بارے میں عدم تعاون کرنے والے پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گااور عوام کو بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لئے پٹورای سے تحصیلدارکی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.