واپڈا کا صارفین کو بجلی کی ترسیل میں بہتر ی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضے کا مطالبہ
ہفتہ 24 جنوری 2015 14:17
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) واپڈا نے صارفین کو بجلی کی ترسیل میں بہتر ی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرض کا مطالبہ کر دیا 20پاور ٹرانسفارمرز کی خریداری کی ضرروت ہے، رواں مالی سال 2014-15کے پہلے چھ ماہ میں فیسکو کی ریکوری99.9فیصد ہے جو دیگر تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بہتر ہے ۔ کمپنی میں گریڈ 1تا20کی تقریباً ساڑھے تین ہزار آسامیاں خالی ہیں جن پر حکومتی ہدایات کی روشنی میں میرٹ پر بھرتی کی جائے گی ۔
پیپلز ورکس پروگرام کے تحت 2007تا2014تک 4271سکیمیں مکمل کر لی گئیں اور 355سکیموں پر کام جا ر ی ہے۔ اسی طرح 11ایچ ٹی فیڈرز کو مکمل کیا گیا ہے اور 289ایل ٹی پرپوزلز مکمل ہو گئیں اور 100مزید سکیمیں آئندہ ماہ مکمل کر لی جائیں گی ۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔(جاری ہے)
24 جنوری 2015ء کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP)کے تحت چھٹے ایس ٹی جی پروگرام میں 17نئے گرڈز میں سے 8نئے گرڈز بن چکے ہیں ۔
جبکہ دو گرڈز پر کام جاری ہے دس گرڈز کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔ اسی طرح54ٹرانسمیشن لائنوں میں سے 36مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 5پر کام جاری ہے ، فیسکو کی طرف ایشیائی ترقیاتی بنک کے لون سے 20پاور ٹرانسفارمرز کی خریداری کی جانی تھی جو کہ گذشتہ دو سال سے التواء کا شکار ہے ان پاور ٹرانسفارمرز کو فیسکو ریجن کے مختلف گرڈسٹیشنز پر لگایا جانا ہے یوں گرڈز کی اپ گریڈیشن نہ ہونے سے وہ اوور لوڈنگ کا شکار ہو رہے ہیں ان پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے آٹھ اضلاع کے صارفین کو بجلی کی ترسیل میں بہتر ی آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.