امریکی صدرکی دولت اسلامیہ کے ہا تھو ں یرغمالی جاپانی شہری کے ’قتل‘ کی مذمت
امریکہ اپنے اتحادی جاپان کے شانہ بہ شانہ اس کے ایک مغوی کے دکھ میں شریک ہے، باراک اوباما
اتوار 25 جنوری 2015 13:53
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے ہاتھوں جاپانی مغوی ہارونہ یوکاوا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ظالمانہ قتل‘ قرار دیا ہے۔ادھر جاپانی حْکام نے کہا ہے کہ وہ ہارونہ کی ہلاکت کی خبر دینے والی ویڈیو کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق حفاظتی امور پر مشاورت کرنے والے ہارونہ ان دو جاپانی شہریوں میں سے ایک ہیں جنھیں شام میں شدت پسندوں نے چند روز قبل یرغمال بنایا تھا۔
ادھر امریکی صدر نے اپنے ایک بیا ن میں جاپانی مغوی ہارونہ یوکاوا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ظالمانہ قتل‘ قرار دیا جبکہ دوسرے مغوی صحافی کینجی گوٹو کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادی جاپان کے شانہ بہ شانہ اس کے ایک مغوی کے دکھ میں شریک ہے۔براک اوباما نے اس عزم کو دہرایا کہ ان کا ملک دولتِ اسلامیہ کو آہستہ آہستہ کمزور کرنے کے بعد آخرِ کار اسے شکست دے دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.