سندھ ایسوسی ایشن ٹنڈو میر محمودکی جانب سے توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
اتوار 25 جنوری 2015 17:46
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سندھ ایسوسی ایشن ٹنڈو میر محمودکی جانب سے میر حیدر علی خان تالپر کے علاقے ٹنڈو میر محمود اور ٹنڈو آغا کے علاقہ مکینوں نے اتوارکوفرانسی جریدے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت میر حیدر علی خان تالپرکے فرزندمیر بالاچ خان تالپر نے کی۔
جنہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ایک کمتر ایمان والا مسلمان بھی آپ ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، ہمارے نبی ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور تمام انسانیت کے رہبر اور محسن ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بیشک آپ(محمد ﷺ) اخلاق کے بہترین مرتبہ پر فائز ہیں۔
آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہی آج کی دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔آپ ﷺ پیغمبر امن ہیں اور انسانیت کی نجات آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔میر بالاچ خان تالپر نے مزید کہا کہ یورپی ممالک میں رسول ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی جدید جاہلیت کا نمونہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ریلی میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.