امریکہ نے ملا فضل اللہ کو افغانستان میں مارنے یا زندہ پکڑنے کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے ‘ سیکرٹری دفاع
پیر 26 جنوری 2015 17:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) امریکہ نے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ کو افغانستان میں مارنے یا زندہ پکڑنے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کی صورت میں انھیں ہر صورت پاکستان کے حوالے کر دیا جائیگا ‘ پاک امریکہ غلط فہمیاں ختم ہوگئی ہیں،امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے اتحادی فنڈ میں توسیع کردی ہے ‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔
پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاوٴس میں سینیٹر سید مشاہد حسین کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)عالم خٹک نے کمیٹی کو آرمی چیف کے دورہ امریکہ اور پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی۔(جاری ہے)
کمیٹی کے ارکان نے وزیر دفاع کی عدم شرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نیامریکی حکام کو پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق آگاہ کیا ہے اور اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس سلسلے میں تمام ثبوت فراہم کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ غلط فہمیاں ختم ہوگئی ہیں،امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے اتحادی فنڈ میں توسیع کردی ہے۔ امریکہ افغانستان میں ملا فضل اللہ کو مارنے یا اسے زندہ پکڑنے کیلئے پاکستان کی مدد کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ نے ملا فضل اللہ کے ٹھکانے پرڈرون حملہ کیا تاہم وہ بچ نکلا۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد امریکہ کا زیادہ تر اسلحہ پاکستان کے راستے سے واپس جارہا ہے امریکہ نے اس میں سے کچھ اسلحہ پاکستان کو دینے کی بھی حامی بھری ہے۔سیکرٹری دفاع نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔کمیٹی اراکین کو بتایا گیا کہ امریکہ رواں برس کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو ایک ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا جبکہ سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو سانحہ پشاور کے اگلے ہی روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے افغان سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات میں طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ جنوری 2014 میں امریکہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کوعالمی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.