سپریم کورٹ کا 21ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر وفاق‘ چاروں صوبوں کو نوٹس ‘ جواب طلب کر لیا
بدھ 28 جنوری 2015 12:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین میں 21ویں ترمیم کے خلاف دائر کردہ درخواست پر وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس ناصر الملک کے علاوہ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی پیروی حامد خان نے کی۔
سماعت شروع ہوئی تو حامد خان نے ابتدائی دلائل میں کہاکہ پارلیمنٹ نے عجلت میں 21ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی، قومی اسمبلی میں مختصر بحث کے بعد 6جنوری کو ترمیم کی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بغیر کسی بحث کے اسی روز بل کو منظور کیا گیاجسٹس گلزار احمد نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ اس ترمیم میں ایک فریق تھے جس پر حامد خان نے کہا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ بار کی درخواست کی پیروی کر رہے ہیں وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.