عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمے کی سماعت نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
جمعرات 29 جنوری 2015 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے مقدمے کی سماعت نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
(جاری ہے)
گذشتہ روز سیشن جج اسلام آباد نذیر احمد گنجیانہ کی عدالت میں ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران جب سابق چیف جسٹس کے وکیل احسن الدین نے زور دیا کہ اس مقدمہ کی سماعت عدالت 90 دن میں کرنے کی پابندی ہے تو عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کی توجہ اس جانب دلائی کہ عدالت یہ بھی دیکھے کہ ایک ایسا ہی مقدمہ جو عمران خان نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کیخلاف دائر کیا تھا وہ دو سال سے کیونکر نہیں سنا گیا۔
اس کیخلاف قانون یہ بھی کہتا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمہ کی سماعت دس دن میں مکمل ہونا ضروری ہے مگر یہ مقدمات سالہاسال تک پڑے رہتے ہیں۔ چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ نے عدالت سے استدعاء کی کہ اگر عدالت خواجہ آصف کے مقدمہ کی فائل بھی طلب کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس طرح ممکن ہے کہ اب اس مقدمے کی سماعت کیساتھ ساتھ خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کے مقدمے کی سماعت بھی شروع ہوجائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.