شہباز کے پاکستان سے زیادہ بیرون ملک اثاثے۔۔۔
برطانیہ اور پاکستان میں کْل 262.29 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔زیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف کے اثاثوں میں مسلسل ترقی ، پچھلے چار سالوں میں ان کے اثاثوں کی کْل مالیت میں بارہ گنا اضافہ ہو ا
جمعرات 29 جنوری 2015 13:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کے ملک کی نسبت بیرون ملک اثاثے زیادہ ہیں۔شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ میں ان کی دو جائیدادوں کی کْل مالیت 153 ملین روپے سے زائد ہے۔دوسری جانب، ملک میں ان کے اثاثوں کی کْل مالیت 108.24 ملین روپے ہے۔
پاکستان میں شہباز شریف کے پاس 553 کنال کا زرعی پلاٹ (36 لاکھ روپے)، مری میں دو جائیدادیں (16.60 ملین روپے)، صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری ( 720000)، تحفہ میں ملنے والی ایک لینڈ کروزر (20.82 ملین روپے)، جبکہ 66.59 ملین کیش اور بینک بیلنس ہے۔اس طرح ان کے پاس برطانیہ اور پاکستان میں کْل 262.29 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔شہباز شریف پر 130.22 ملین روپوں کے واجبات بھی ہیں جس کے بعد ان نیٹ دولت 132.06 ملین روپے رہ جاتی ہے۔(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت شہباز ان سے زیادہ امیر ہیں۔ ان کے کْل اثاثوں کی مالیت 276.03 ملین روپے ہے۔ان کے پاس 186.58 ملین روپے مالیت کے تین مکان اور 51.53 ملین روپے مالیت کی 810 کنال زرعی اراضی ہے۔نصرت شہباز نے سپننگ ملز، ایک ٹریڈنگ کمپنی، ٹیکسٹائل ملز، پولٹری فارمز، شگر ملز، ڈیری فارمز، ایک انرجی کمپنی اور پلاسٹ انڈسٹری میں 8.78 ملین روپے کی سرمایہ کر رکھی ہے۔
ان کے گھر کا فرنیچر، زیورات اور ایک کار کی کْل مالیت 3.41 ملین روپے بنتی ہے۔انہوں نے پانچ خواتین اور ایک مرد کو 4.75 ملین روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے جبکہ بینک بیلنس 20.96 ملین روپے ہے۔شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے پاس 9.23 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔ ان کا بینک بیلنس محض 24380 روپے لیکن قرضہ چھ لاکھ ہے۔شہباز شریف اور ان کی دو بیویوں کے مجموعی اثاثے 417.32 ملین روپے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں لیکن برطانیہ میں مقیم ان کے بیٹے حسین نواز انہیں بھاری رقم بھیجتے ہیں۔وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف کے اثاثوں میں مسلسل ترقی ہوئی اور پچھلے چار سالوں میں ان کے اثاثوں کی کْل مالیت میں بارہ گنا اضافہ دیکھا گیا۔2011 میں ان کے کْل اثاثے 166 ملین روپے تھے جو 2012 میں بڑھ کر 261 ملین تک پہنچ گئے۔2013 میں وہ اچانک ارب پتی ہو گئے اور 2014 میں ان کے ظاہر کردہ اثاثے 2.36 ارب روپے تھے۔وزیر اعظم کا کوئی ذاتی گھر نہیں اور وہ اپنی والدہ کے ایک گھر میں رہتے ہیں۔انہیں ایک نامعلوم دوست نے لینڈ کروز تحفہ میں دے رکھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.