چار ماہ قبل اغوا ہونے والے تینتالیس طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی
جمعرات 29 جنوری 2015 16:20
میکسیکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چار ماہ قبل اغوا ہونے والے تینتالیس طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئیمیکسیکو کے اٹارنی جنرل جیسس موریلو نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تمام طلبہ کو اغوا کرنے کے بعد ایک منشیات فروش گروہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
اٹارنی جنرل کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کے ارکان نے مغوی طلبہ کو ایک کچرا کنڈی لے جا کر قتل کردیا تھا اور ان کی لاشیں جلانے کے بعد باقیات کو نزدیکی دریا میں بہادیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فورینسک شواہد اور درجنوں عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔جیسس موریلو نے کہا کہ طلبہ کے قاتل گروہ کے ایک رکن نے بھی تفتیش کے دوران طلبہ کو اغوا کے بعد جلانے اور ان کی باقیات دریا برد کرنے کا اعتراف کرلیا یہ طلبا چار ماہ قبل منشیات فروشوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.