میاں برادران حق حکمرانی کھو چکے ہیں، کوئی شریف آدمی شریف برادران کے ساتھ نہیں چل سکتا،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،
پنجاب کے شہنشاہ کا صوبہ گجومتہ سے شروع ہو کر شاہدرہ پر ختم ہو جاتا ہے حکمران جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے موقف سے منحرف ہو چکے ہیں ، گورنر پنجاب کی پریس کانفرنس حکمرانوں کیخلاف چارج شیٹ ہے ‘مظفر گڑھ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب
جمعرات 29 جنوری 2015 21:52
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ کوئی شریف آدمی شریف برادران کے ساتھ نہیں چل سکتا ،گورنر پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی تو پوری ن لیگ انکے پیچھے پڑ گئی،چودھری سرور جس اعلیٰ حکومتی عہدے پر تھے انہوں نے جو دیکھا بیان کر دیا ، انکی پریس کانفرنس حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے ،ان سارے حقائق سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری قوم کو بہت عرصہ قبل آگاہ کر چکے ہیں ، موجودہ حکمران جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے موقف سے منحرف ہو چکے ہیں ،حکمرانوں اور جنوبی پنجاب کے غیور عوام کے درمیان معاہدہ عمرانی عملاً ٹوٹ چکا ہے اور میاں برادران حق حکمرانی کھو چکے ہیں،امانت میں خیانت اور وعدوں سے منحرف ہونے والوں کو بر طرف کر کے اقتدار کی امانت اہل لوگوں کے سپر د کرنے کا وقت آ گیا ہے ،میٹرو بسوں کیلئے تو ان حکمرانوں کے پاس اربوں ہیں مگر تعلیم ،صحت اور صاف پانی کیلئے کچھ نہیں ہے ،ہر دوسرے دن بحرانوں کے تحفے دینے والے حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں ان کے چل چلاؤ کا وقت قریب آ گیا ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.