متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سہیل احمد کے اغواء اور قتل کی مذمت کرتے ہیں ، پاسبان
جمعرات 29 جنوری 2015 23:28
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاسبان کراچی کے صدرشیخ محمد شکیل نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سہیل احمد کے اغواء اور بعد ازاں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماورائے قانون اقدامات سے شہر میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا اور شہریوں کے اغواء کے بعد لاشیں ملنے کا سلسلہ شہر میں جنگل کے قانون کے نفاذ کی عکاسی کرتا ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاسبان ہیلپ لائن سے گورنر وزیراعلیٰ سندھ، ڈی رینجرز،کراچی انتظامیہ ، آئی جی سندھ و ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام کو شہریوں کے ساتھ ناانصافیوں کی لاتعداد شکایات درج کرائی جاچکی ہیں۔
الآصف اسکوائرسہراب گوٹھ کے نوجوان تاجرسنت اللہ اور اکبر کو DSP سہراب گوٹھ قمراورچوکی انچارج ندیم سرور 9 دسمبر 2014 ء کو سینکڑوں افراد کے سامنے اٹھاکر لے گئے اور تمام اعلیٰ حکام کو اس معاملے سے آگاہ کرنے کے باوجود پولیس اس کی گرفتاری ظاہر نہیں کررہی ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تھانہ عوامی کالونی کے سامنے سے کورنگی کے عبداللہ شیری نامی نوجوان کو 3 جنوری 2015ء کو رات 12 بجے رینجرز اٹھاکر لے گئی جوکہ اب تک لاپتہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا کارکن ہونا کوئی جرم نہیں اگر کوئی عام شہری یا کسی جماعت کا رکن کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہوتو اسے عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اوراسے آئین میں حاصل حقوق کے مطابق اپنا دفاع کرنے کی مکمل آزادی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کے لاپتہ ہونے کے بعدبازیاب کرانے کی ذمہ داری سے حکومت، انتظامیہ ، پولیس و دیگر سیکوریٹی ادارے انکار نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت نے چند کالے قوانین کو نافذ کرکے بدعنوان انتظامیہ اور پولیس کو جو ماورائے آئین و قانون اختیارات دئیے ہیں اس کے نتیجے میں عام اور بے گناہ شہری غیرمحفوظ ہوگئے ہیں جس کی ذمہ داری پارلیمنٹ موجود تمام سیاسی جماعتوں پر بھی عائد ہوتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.