سلمان تاثیر قتل کیس کا ریکارڈ اٹارنی جنرل آفس سے پراسرارطورپرغائب ہوگیا
جمعہ 30 جنوری 2015 13:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے سے متعلق اہم ریکارڈ پراسرار طور پر اٹارنی جنرل آفس سے غائب ہوگیاجس کا انکشاف اُس وقت ہواجب اسلام آبادہائیکورٹ میں ممتازقادری کی اپیل سماعت کے لیے مقررہوئی ۔ غائب ہونیوالے ریکارڈ میں ممتاز قادری کی اپیل،ان کی سزا کا حکم، پولیس کی تفتیشی رپورٹس، جائے وقوع کا نقشہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ، فرانزک ماہرین کی رپورٹ اور استغاثہ کے اہم نوٹس شامل تھے جو موجودہ ریکارڈ میں شامل نہیں ۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ریکارڈ اکتوبر 2011 ءاور 2012ءمیں ہونے والی سماعت تک محدودہے،شاید کوئی ریکارڈ کوسٹڈی کے لیے لے کرگیا لیکن اب تک ریکارڈ روم کو واپس نہیں کیا۔ یادرہے کہ 27جنوری کو ممتازقادری کی اپیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی لیکن سرکاری وکیل نے تیاری کے لیے دوہفتوں کی مہلت مانگ لی تھی جس پر فاضل بینچ نے دوہفتوں کی بجائے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.